تتلے عالی:اشیا خورونوش کی من مانی قیمتیں ،انتظامیہ بے بس
دودھ ، دہی ، روٹی ، نان ، گوشت پہنچ سے دور،خلاف ورزی پر کارروا ئی :اے سی
تتلے عالی(نامہ نگار)انتظامیہ نان،روٹی،د ودھ اور گوشت کی قیمتوں پر عمل درآمد کر انے میں ناکام ہو گئی۔ ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس میں تاجروں اور سول سوسائٹی کی مشاورت سے اشیا خورونوش کی نئی قیمتوں کا اعلان کے مطابق دودھ 170روپے ،دہی180روپے ،روٹی100 گرام14روپے ،سادہ نان120گرام 20 روپے جبکہ چھوٹا گوشت1800بڑا گوشت 900 روپے کلو ریٹ مقرر کیا گیا تھاجس پر پرائس کنٹرول کمیٹیوں ،مجسٹریٹوں کو عمل درآمد کی ہدایت کی گئی تھی۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں کی جانب سے مارکیٹوں میں وزٹ نہ کرنے کی وجہ سے تتلے عالی اور نواحی علاقوں میں نان بائیوں ،گوالوں اور قصابوں نے پیرا فورس کی موجودگی میں ضلعی انتظامیہ کے احکامات کو ہوا میں اڑاتے ہوئے پنجابی روٹی 20 روپے ، پشاوری روٹی اور نان 30روپے میں بیچنا شروع کر دیا ، تتلے عالی اور نواحی علاقہ جات میں دودھ کی بہتر پیداوار ہونے کے باوجود کریم نکال کر دودھ240روپے لٹر اور د ہی 250سے 270روپے کلو،چھوٹا گوشت 2300 جبکہ بڑا گوشت 1400 روپے کلو بیچا جا رہا ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں کا کہنا تھا کہ سرکاری نرخوں پر عمل درآمد نہ کرنے والے دکانداروں کیخلاف نہ صرف مقدمات کا اندراج ہو گا بلکہ دکانیں بھی سیل کی جائینگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments