کمشنر کا گجرات کے مختلف علاقوں کا دورہ ،نکاسی آب کا جائزہ
ایم ڈی واسا نے کمشنر کو رین ایمرجنسی پلان اور فیلڈ آپریشنز پر بریفنگ دی
گجرات (سٹی رپورٹر ،نامہ نگار)کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن محمد علی نے ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور نکاسیٔ آب کے جاری آپریشن کا جائزہ لیا۔اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر واسا کاشان حفیظ بٹ نے کمشنر کو رین ایمرجنسی پلان اور فیلڈ آپریشنز پر بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر کی نگرانی میں 22ایمرجنسی ٹیمیں شہر کے تینوں زونز میں جبکہ 12ڈسپوزل سٹیشنز مکمل استعداد کے ساتھ فعال ہیں۔ جیل چوک، کچہری چوک، جناح روڈ، کورٹ روڈ، ریلوے روڈ، مدینہ بازار، غریب پورہ اور دیگر نشیبی علاقوں میں ڈی واٹرنگ سیٹس، سکشن مشینوں اور ہیوی پمپس کے ذریعے نکاسیٔ آب کا عمل جاری ہے ، گجرات میں 202ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر نورالعین نے شہر کے مختلف ڈسپوزل سٹیشنز اور کالرہ ڈرین کا دورہ کیا۔ انہوں نے بارش کے دوران نکاسیٔ آب کے انتظامات کا جائزہ لیا اور بتایا کہ بارش رکنے کے بعد 3سے 4گھنٹوں میں پانی کی نکاسی مکمل کر لی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments