مرکزی و انجمن تاجران سٹی کانئی ٹیکس سکیم کا خیر مقدم
تاجرسالانہ سیل ٹرن اوور کا صرف1فیصد دیگا،دیگرادا انکم کوایڈجسٹ کیا جائیگاسکیم میں شامل تاجروں کوFBRکی مداخلت ، ہراسانی سے تحفظ ملے گا : شاہدرزاق
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سرپرست ا علیٰ وصدرانجمن تاجران سٹی فیصل آباد خواجہ شاہدرزاق سکا نے اپنی اور پوری ٹیم کی جانب سے حکومت کی متعارف کر ائی گئی آسان ٹیکس سکیم کا خیر مقدم کرتے کہا ہے کہ نئی سکیم کے تحت تاجر اپنی سالانہ سیل ٹرن اوور کا صرف ایک فیصد ادا کریگا بجلی کے بلوں یا دیگرذرائع سے ادا کردہ انکم کوایڈجسٹ کیا جائیگا،سکیم میں شامل تاجروں کوFBR کے اہلکاروں کی غیر ضروری مداخلت اور ہراسانی سے تحفظ حاصل ہوگا انہوں نے مطالبہ کیا کہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر اوراس سے منسلک 70 سے زائد صنعتوں کوچلانے کیلئے جائیداد کی خرید و فروخت پر عائد کردہ 236C اور 236Kٹیکس کو ایک ایک فیصدکم کیا جائے اور7E کامکمل خاتمہ کرنے کے ساتھ کیپیٹل گین ٹیکس کے پرانے پریڈ کو بحال کیا جائے ، مارکیٹوں کی جلد بندش اور کاروباری اوقات کارپر عائد پابندی پر نظرثانی کی جائے ۔
شاہدرزاق سکااپنی تیمارداری کیلئے آئے انجمن تاجران سٹی کے جنرل سیکرٹری شیخ سعید ، ڈپٹی سیکرٹری میاں ریاض شاہد، چیئرمین مرزااشرف مغل،چوہدری اعجاز ، ملک عباس اشرف و دیگر تاجروں سے گفتگو کررہے تھے ۔ کرتے مزیدکہاکہ امید ہے حکومت پالیسی میکرز کومتعارف کر ائی گئی آسان ٹیکس سکیم میں ڈنڈی نہیں مارنے دیگی اوروزارت خزانہ اورFBR کے ساتھ طے شدہ شرائط کے مطابق ہی اس نظام کوپروان چڑھائے گی ۔شاہدرزاق سکا نے صدرمرکزی تنظیم تاجران کاشف چوہدری کو خراج تحسین پیش کرتے کہا آسان ٹیکس سکیم تنظیم تاجران کی تحریک تھی جسکی کامیابی کیلئے صدر اورانکی پوری ٹیم نے دن رات محنت کی۔ آسان و سادہ فکس ٹیکس47 صفحات کی بجائے صرف ایک صفحے کا اردو دیگر مقامی زبانوں میں ریٹرن فارم کی سہولت دینے سے ملک کے کروڑوں چھوٹے تاجر اس فارم کو بھر کراپنا ٹیکس قومی خزانہ میں جمع کراسکیں گے ۔ آسان ٹیکس سکیم اختیا ر کرنیوالے تاجروں پرپوائنٹ آف سیل اورڈیجیٹل انوائسنگ کا اطلاق اورودہولڈنگ ٹیکس کے خاتمہ اورFBR اہلکاروں کی چیرہ دستیوں سے نجات مل سکے گی۔