ڈاکٹر عابد نیاز کی گریڈ 20 میں تعیناتی،زرعی ماہرین کا خیر مقدم

ڈاکٹر عابد نیاز کی گریڈ 20 میں تعیناتی،زرعی ماہرین کا خیر مقدم

ڈاکٹر عابد 27 سالہ وسیع تجربہ رکھتے ، ان کے 70 سے زائد تحقیقی مقالے شائع ہو چکے

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)محکمہ زراعت حکومت پنجاب نے ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ (AARI) فیصل آباد کے ممتاز زرعی سائنسدان ڈاکٹر عابد نیاز کو ان کی شاندار سائنسی خدمات، تحقیقی کامیابیوں اور انتظامی صلاحیتوں کے اعتراف میں سائل کیمسٹری سیکشن میں مستقل بنیادوں پر گریڈ 20 میں تعینات کر دیا ہے ۔ڈاکٹر عابد نیاز سائل ہیلتھ، نیوٹرینٹ ڈائنامکس، سائل مائیکرو بائیولوجی اور ماحولیاتی آلودگی کے شعبوں میں 27 سالہ وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ وہ صوبائی فرٹیلائزر ریفرنس لیبارٹری رائیونڈ میں چیف سائنٹسٹ اور ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد میں پرنسپل سائنٹسٹ کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

انہوں نے جدید زرعی ٹیکنالوجیز، فرٹیلائزر ٹیسٹنگ اور مائیکرو بائیولوجیکل تجزیوں کے بین الاقوامی معیار کے طریقہ کار متعارف کرائے ۔ ان کے 70 سے زائد تحقیقی مقالے قومی و بین الاقوامی جرائد میں شائع ہو چکے ہیں جبکہ بین الاقوامی کتب میں ان کے تین تحقیقی ابواب بھی شامل ہیں۔ڈاکٹر عابد نیاز نے سیوریج کے پانی سے اگائی جانے والی فصلوں میں بھاری دھاتوں کے اثرات پر اہم تحقیق کی اور اس حوالے سے پالیسی پیپر پنجاب حکومت کو پیش کیا۔ زرعی ماہرین اور ادارے کے افسران نے ان کی تعیناتی کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ان کی قیادت میں زرعی تحقیق اور ماحولیاتی تحفظ کے شعبوں میں مزید پیش رفت ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں