اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ کا جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ

اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ کا جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ

محرم الحرام کے جلوسوں کے روایتی راستوں کا بھی جائزہ لیا گیا

کمالیہ (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ ارم شہزادی نے چیف آفیسر علی رضا کے ہمراہ محرم الحرام کے پرامن انعقاد کے انتظامات، جاری ترقیاتی منصوبوں اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا تفصیلی معائنہ کیا۔محرم الحرام کے جلوسوں کے روایتی راستوں اور امام بارگاہوں کے دورے کے دوران انہوں نے سڑکوں کی مرمت، صفائی ستھرائی، سیوریج لائنوں کی صفائی، مین ہولز کے ڈھکنوں کی تنصیب، سٹریٹ لائٹس کی فعالیت اور زیرو ویسٹ پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔
انہوں نے کہا کہ انتظامات میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔بعد ازاں انہوں نے جناح پارک، کرکٹ ایرینا، زیرِ زمین واٹر سٹوریج ٹینک اور اقبال بازار سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا اور متعلقہ عملے کو مقررہ وقت میں اعلیٰ معیار کے ساتھ کام مکمل کرنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر انہوں نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا سرپرائز دورہ بھی کیا، وارڈز کا معائنہ کیا، مریضوں سے علاج معالجے اور مفت ادویات کی فراہمی کے بارے میں دریافت کیا اور ہسپتال انتظامیہ کو صفائی اور عملے کی سو فیصد حاضری یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے ۔انہوں نے کہا کہ عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں