خواتین کے حقوق،ہراسگی سے بچانے کیلئے مہم کا ا علان

خواتین کے حقوق،ہراسگی سے بچانے کیلئے مہم کا ا علان

محکمہ سماجی بہبود کے اداروں کے سربراہان نے خاتون محتسب پنجاب کو تجاویز دیں

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)خاتون محتسب پنجاب ڈاکٹر نجمہ افضل نے سوشل ویلفیئر کمپلیکس کا دورہ کیا اور محکمہ سماجی بہبود کے زیر اہتمام خدمات فراہم کرنے والے اداروں کے بارے میں بریفنگ لی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خالدہ رفیق، ڈپٹی ڈائریکٹر ریحانہ یاسمین، ڈویژنل کوآرڈینیٹر سوشل ویلفیئر رانا وارث حسین، اسسٹنٹ ڈائریکٹر طیب بھٹی، سوشل ویلفیئر آفیسر محمد طاہر، ڈسٹرکٹ آفیسر ویمن پروٹیکشن کنول شہزادی اور این جی اوز کے نمائندے بھی موجود تھے ۔

خاتون محتسب پنجاب نے محکمہ سماجی بہبود کے پلیٹ فارم سے خواتین کے حقوق کے تحفظ اور انہیں ہراسگی سے بچانے کے لیے خصوصی مہم چلانے کا پروگرام دیا۔ انہوں نے مختلف اداروں کا دورہ بھی کیا اور خواتین کو ہنر مند بنانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو سراہا۔اس موقع پر محکمہ سماجی بہبود کے اداروں کے سربراہان نے ادارہ جاتی بہتری اور عوامی خدمات کے فروغ کے حوالے سے مختلف تجاویز بھی پیش کیں۔ تقریب میں ریٹائرڈ پرنسپل گورنمنٹ کالج برائے خواتین مسز شہناز بشیر اور سابق ای ڈی او سوشل ویلفیئر سرفراز احمد بھی موجود تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں