رجانہ :رکشہ کی چین میں صافہ پھنسنے سے کمسن بچہ جاں بحق

 رجانہ :رکشہ کی چین میں صافہ  پھنسنے سے کمسن بچہ جاں بحق

رجانہ (نمائندہ دنیا) رجانہ میں 291 گ ب سٹاپ کے قریب حادثے میں ایک کمسن بچہ جاں بحق ہوگیا، جس کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی۔

ذرائع کے مطابق بچہ رکشہ میں سفر کر رہا تھا کہ اچانک اس کا صافہ رکشہ کی چین میں پھنس گیا۔ صافہ چین میں پھنسنے کے باعث بچے کی گردن شدید زخمی ہوگئی اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں