بچوں سے مشقت کی روک تھام کے دن پر آ گاہی واک

بچوں سے مشقت کی روک تھام کے دن پر آ گاہی واک

بچوں کو مشقت سے نجات دلانا اجتماعی ذمہ داری ہے : ڈائریکٹر لیبر ویسٹ

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) بچوں سے مشقت کی روک تھام کے عالمی دن کے موقع پر ڈائریکٹوریٹ آف لیبر ویلفیئر (ایسٹ اینڈ ویسٹ) کے زیر اہتمام مشترکہ آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔واک الائیڈ موڑ سرگودھا روڈ سے شروع ہو کر اکبر آباد چوک جیل روڈ پر اختتام پذیر ہوئی۔ اس کی قیادت ڈائریکٹر یاسین سرفراز اور ڈائریکٹر سید غضنفر علی شاہ نے کی۔واک میں سوشل ویلفیئر، چائلڈ لیبر کے خاتمے پر کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیموں، سول سوسائٹی، صنعتکاروں اور مزدور نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر ڈائریکٹر لیبر ویسٹ نے کہا کہ بچوں کو مشقت سے نجات دلانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر بچے کو تعلیم، صحت اور محفوظ ماحول کی فراہمی ریاست اور معاشرے کی بنیادی ذمہ داری ہے ۔انہوں نے کہا کہ چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لیے موجود قوانین پر مؤثر عملدرآمد ناگزیر ہے ، کیونکہ بچوں سے مشقت معاشرتی ترقی اور خوشحالی کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ ہے ۔ڈائریکٹر نے کہا کہ بچوں کا اصل مقام تعلیمی ادارے ہیں، نہ کہ فیکٹریاں اور ورکشاپس۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں