سکیورٹی انتظامات مکمل ،امن کو یقینی بنایاجائیگا:ڈی پی او

سکیورٹی انتظامات مکمل ،امن کو یقینی بنایاجائیگا:ڈی پی او

شرپسند ی ناکام بنادینگے ،مجالس،جلوسوں کے روٹس کا معائنہ جاری:نوید عاطف

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پولیس کی جانب سے محرم پر سکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے گئے ۔ اس حوالے سے ڈی پی اوڈاکٹر نوید عاطف کا کہنا ہے کہ محرم میں تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے مذہبی رواداری و ہم آہنگی، امن و امان کے قیام کو یقینی بنایا جائے گا۔کسی کو بھی چنیوٹ کا امن و امان تباہ نہیں کرنے دیا جائے گا۔شرپسند عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا۔میں خود مجالس،جلوسوں کے روٹس کا وزٹ کررہا ہوں،ٹربل پوائنٹس پر سکیورٹی انتظامات کا ازسرنو جائزہ لیا جارہاہے ۔ محرم میں کل 258 جلوس نکالے جائیں گے ،685 مجالس کا انعقاد ہوگا ۔

مجالس،جلوسوں پر چنیوٹ پولیس کے 1ایس پی،7ڈی ایس پیزسمیت 15سو سے زائد افسر و جوان سکیورٹی فرائض انجام دیں گے ۔ حساس مقامات پر ایلیٹ فورس کی ٹیمیں تعینات ہونگی۔ جلوسوں مجالس کی سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائیگی۔ تمام پروگرامز کی ویڈیو ریکارڈنگ کی جائیگی۔ ریزونفری پولیس لائن میں الرٹ رہے گی۔ حساس مقامات پر واک تھرو گیٹ اور CCTV کیمرے نصب اورچھتوں پر مسلح اہلکار تعینات کیے جائینگے ۔ ضلع کے داخلی اور خارجی راستوں پر ہائی الرٹ ناکہ بندی ہو گی۔ شعلہ بیان / فرقہ واریت پھیلانے والی تقاریر کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت کی روک تھام کیلئے مانیٹرنگ سیل قائم کردیاگیاہے ۔محرم کے دوران دفعہ144کے نفاذ پر عملدرآمد یقینی بنایاجائیگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں