اے سی ارم شہزادی کاٹی ایچ کیوہسپتال میں سہولیات کاجائزہ
کمالیہ(نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ ارم شہزادی کا تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال کا اچانک دورہ، انہوں نے ایمرجنسی، او پی ڈی اور فارمیسی کا معائنہ کر کے طبی سہولیات، صفائی اور ادویات کی دستیابی کا جائزہ لیا۔
مریضوں کی عیادت کرتے ہوئے انہوں نے انتظامیہ کو سخت ہدایت کی کہ عوام کو مفت ادویات کی فراہمی اور معیاری علاج ہر صورت یقینی بنایا جائے ، ڈیوٹی میں غفلت یا غیر حاضری پر سخت کارروائی ہوگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments