واسا کا اہم اقدام، مین ہولز میں سیفٹی نیٹس لگانے کا آغاز

واسا کا اہم اقدام، مین ہولز میں سیفٹی نیٹس لگانے کا آغاز

اقدام شہریوں کی قیمتی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کیا جا رہا

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق واسا فیصل آباد نے شہر بھر میں سیوریج لائنوں کے مین ہولز میں سیفٹی نیٹس لگانے کا آغاز کر دیا ہے ۔واسا حکام کے مطابق یہ اقدام شہریوں کی قیمتی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے ، اور مرحلہ وار شہر کے تمام مین ہولز میں سیفٹی نیٹس نصب کیے جائیں گے ۔اس حوالے سے منیجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق شہریوں کی جانوں کا تحفظ ادارے کی اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیفٹی نیٹس کی تنصیب سے ایسے واقعات کے خطرات کم ہو جائیں گے ، جہاں کسی بھی وجہ سے مین ہول کا ڈھکن غائب ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کی حفاظت کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور اس سلسلے میں کام تیزی سے جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں