چنیوٹ:فول پروف سکیورٹی، 24 آ ج جلوس74 مجالس کا انعقاد

چنیوٹ:فول پروف سکیورٹی، 24 آ ج جلوس74 مجالس کا انعقاد

امن و امان کے قیام اور عزاداروں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا:ڈی پی او

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)چھ محرم الحرام کو ضلع بھر میں 24 جلوس نکالے جائیں گے جبکہ 74 مجالس کا انعقاد ہوگا۔ پولیس کی جانب سے تمام پروگرامز پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ضلع بھر میں 700 سے زائد پولیس افسران و جوان سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے ۔ تمام پروگرامز کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی جبکہ مجالس اور جلوسوں پر فور لیئر سکیورٹی انتظامات نافذ کیے گئے ہیں۔

اہم پوائنٹس پر چھتوں پر مسلح اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ اہم جلوسوں پر ایلیٹ فورس کی نفری بھی تعینات ہوگی۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران حکومتی ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بناتے ہوئے امن و امان کے قیام اور عزاداروں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا۔ڈی پی او نے کہا کہ مذہبی منافرت پھیلانے والے شرپسند کسی رعایت کے مستحق نہیں اور ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں