پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد فائدہ عوام کو منتقل ہوناچاہئے :میاں عرفان منان
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسلم لیگ ن کے رہنما اوراین اے 101 سے سابق ٹکٹ ہولڈر میاں عرفان منان نے کہاہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد براہِ راست فائدہ عوام کو منتقل ہوناچاہئے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے پریشان عوام کوقیمت کم ہونے کے بعدتاجربرادری کوبھی احساس کرکے ازخود تمام اشیاء کی قیمتوں میں کمی کرنی چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹ کے کرائے اوراشیائے ضروریہ کی لاگت کم ہوگی، جس سے ملک میں مہنگائی کی موجودہ لہر میں نمائیاں کمی ہوگی۔