سمندری:عظمت سیدنا عمر فاروقؓ و سیدنا امام حسینؓ سیمینار

سمندری:عظمت سیدنا عمر فاروقؓ و سیدنا امام حسینؓ سیمینار

سیمینار میں تمام مکاتب فکر کے علماء و مشائخ نے بڑی تعداد میں شرکت کی

سمندری (نمائندہ دنیا)رہنما پاکستان علماء کونسل پنجاب مولانا محمد یاسر علوی کی میزبانی میں عظمت سیدنا عمر فاروقؓ و سیدنا امام حسینؓ کے عنوان سے (بسلسلہ عشرہ امن) سیمینار منعقد ہوا جس میں تمام مکاتب فکر کے علماء و مشائخ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔سیمینار میں مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری علامہ طاہر الحسن، معاون خصوصی مرکزی چیئرمین قاری عصمت اللہ معاویہ، ممبر اتحاد بین المسلمین کمیٹی حکومت پنجاب مولانا عبید اللہ گورمانی اور مولانا محمد یاسر علوی نے خطاب کیا۔

مقررین نے کہا کہ مرکزی چیئرمین علامہ طاہر محمود اشرفی کی ہدایات پر ملک بھر میں سیمینارز اور کانفرنسوں کا سلسلہ جاری ہے جن کا مقصد نوجوان نسل کو اصحاب رسول ﷺ اور آل رسول ﷺ کی سیرت سے روشناس کروانا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر کی قیادت میں متحد و متفق ہے اور پاکستان کی بقا و سلامتی کے لیے اپنی افواج اور اداروں کے شانہ بشانہ کردار ادا کرتی رہے گی۔سیمینار سے مولانا محمد ساجد باروی، مولانا نصراللہ ناصر، رہنما مسلم لیگ چودھری عمار اسلم، سردار عثمان صدیق، صدر انجمن تاجران میاں شبیر احمد، شیخ ہارون ارشاد، رانا آصف نصیر، ڈاکٹر یامین مرزا، صاحبزادہ حمزہ طاہر الحسن، ملک اویس اعوان، مولانا شعیب بخاری سمیت کثیر تعداد میں علماء و مشائخ نے بھی شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں