آتش بازی کا سامان لے جانے والا شہری قابو کر لیا گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)آتش بازی کا سامان لے جانے والے شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ صدر کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اتش بازی کا سامان لے جانے والے کو گرفتار کر لیا۔ جسکے قبضے سے بھاری مقدار میں آتش بازی کا سامان بھی برآمد کر لیا گیا۔ جو دیگر شہریوں کیلئے خطرہ بنا ہوا تھا۔ جس کیخلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کی جا رہی ہے ۔