غیر قانونی طور پر میڈیکل سٹور قائم کرنیوالا پکڑا گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)غیر قانونی طور پر میڈیکل سٹور قائم کرنیوالے کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ ماموں کانجن کے علاقے میں محکمہ صحت کی ٹیموں نے کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف پوائنٹس کو چیک کیا۔ اس دوران شہری کو غیر قانونی طور پر اور بغیر اجازت میڈیکل سٹور قائم کرنے اور ادویات کی خرید و فروخت کا عمل جاری رکھنے میں مصروف پایا گیا۔ جس کیخلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ۔