خواتین سمیت اہلخانہ کو قابو کرکے تشدد کا نشانہ بنا دیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)خواتین سمیت دیگر اہلخانہ کو قابو کرکے تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔
تھانہ بچیانہ کے علاقے میں بشیر نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ وہ خواتین سمیت دیگر اہلخانہ کے ہمراہ گھر پر موجود تھا کہ اس دوران ملزموں نے انہیں قابو کر لیا اور سابقہ رنجش پر تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے شدید زخمی کر دیا گیا اور اس دوران سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے۔