3افرادسے نوسربازی،نقدی ،زیورات ،قیمتی سامان ہتھیالیا

3افرادسے نوسربازی،نقدی ،زیورات ،قیمتی سامان ہتھیالیا

سمن آباد کے علاقے میں لیاقت سے دیگیں، چولہے ، برتن دیگر سامان لے گئےریلبازار ،سرگودھا روڈ کے علاقے میں شہزاداور خاتون سے دوران ِ سفرواردات

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شہرمیں نوسربازی کے تین واقعات ،نقدی ،موبائلز،لاکھوں کاسامان ہتھیالیاگیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سمن آباد میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے لیاقت نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ نوسر بازوں نے اسے باتوں میں الجھا لیا اور اسکی دکان سے لاکھوں مالیت کی دیگیں، چولہے ، برتن اور دیگر قیمتی سامان ہتھیالیا اور دھوکہ دیکر موقع سے فرار ہوگئے ۔ تھانہ ریلبازار کے علاقے میں شہزاد نامی شہری رکشے میں سفر کر رہا تھا کہ اس دوران جیب تراشوں نے اسکی جیب میں سے نقدی اور موبائل چوری کر لیا ۔تیسرے واقعہ میں خاتون کو نوسر بازوں نے اپنا شکار بنا لیا۔ تھانہ سرگودھا روڈ میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے کرامت نے پولیس کو بتایا کہ اسکی ہمشیرہ موٹر سائیکل رکشے میں سفر کر رہی تھی کہ نامعلوم ا فراد نے اسے باتوں میں الجھاتے ہوئے اس سے زیورات اور نقدی ہتھیالی اورموقع سے فرار ہو گئے ۔ پولیس نے مقدمات درج کر کے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں