تاجررہنمائوں کامحرم جلوس کے روٹس کا دورہ،کھاناتقسیم
محرم میں اتحاد،اتفاق،پیار محبت کا مظاہرہ کیا جائے :خواجہ شاہد رزاق سکا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سرپرست اعلیٰ و صدر انجمن تاجران سٹی فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکا نے جنرل سیکرٹری شیخ سعید ، ڈپٹی سیکرٹری میاں ریاض شاہد صدرینگ ٹریڈرزملک سہیل نیاز طور اور دیگرسینئر رہنماؤں کے ہمراہ محرم کے جلوس کے راستوں کا وزٹ کرنے کے بعد جھنگ بازارمیں کھانا تقسیم کیااورچوک گھنٹہ گھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ محرم کی حرمت کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے ۔حضرت امام حسینؓ کو خراج عقیدت پیش کرتے خواجہ شاہد رزاق نے کہا کہ آپ ؓکی شہادت کا دن منانے سے امن محبت اور بھائی چارے کا درس ملتا ہے ۔ محرم کے حساس ایام میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی فضابرقرار رکھنے کیلئے اتحاد،اتفاق،پیار محبت اور یگانگت کا مظاہرہ کیا جائے ۔ شاندار صحت و صفائی اور سکیورٹی انتظامات پر خواجہ شاہد رزاق نے اپنی اور پوری ٹیم کی جانب سے فیصل آباد کے تمام مکاتب فکر کے علماو مشائخ،ذاکرین واعظین، پولیس وضلعی انتظامیہ اورقانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کا شکریہ ادا کیا ۔ شیخ سعید اور ریاض شاہد نے شہر بھر کے تاجر ساتھیوں پر زور دیا کہ وہ امن سلامتی اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے ضابطہ اخلاق کی نا صرف خود پابندی کریں بلکہ دوست احباب سے بھی اسکی پابندی کرائیں۔ انہوں نے امن و امان بر قرار رکھنے کیلئے الرٹ ڈیوٹی دینے پر ریجن بھر کے پولیس و انتظامی افسروں، ملازمین بالخصوص کمشنر مسرت جبیں،ڈپٹی کمشنرندیم ناصر، RPO سہیل ا سکھیرا، CPOتنویر حسین، SPآپریشنز،CTO کی کاوشوں کو سراہا۔