یومِ عاشور پر ستھرا پنجاب ایجنسی کے مثالی صفائی انتظامات

یومِ عاشور پر ستھرا پنجاب ایجنسی کے مثالی صفائی انتظامات

جلوسوں کے روٹس پر باقاعدگی سے پانی کا چھڑکاؤ اور واشنگ کا عمل یقینی بنایا گیا

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)یومِ عاشور کے موقع پر عزاداروں کو بہترین صفائی سہولیات کی فراہمی کے لیے ستھرا پنجاب ایجنسی فیصل آباد نے مثالی انتظامات کیے ۔ ستھرا پنجاب کی آپریشن ٹیموں نے جلوسوں اور مجالس کے راستوں پر خصوصی صفائی آپریشن جاری رکھا، جبکہ عزاداروں کی سہولت کے لیے جلوسوں کے روٹس پر باقاعدگی سے پانی کا چھڑکاؤ اور واشنگ کا عمل بھی یقینی بنایا گیا۔صفائی عملہ عاشورہ کے دوران مسلسل فیلڈ میں موجود رہا اور جلوسوں کے اختتام تک اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دیتا رہا۔

عزاداروں کی خدمت کے جذبے کے تحت چوک گھنٹہ گھر میں ستھرا پنجاب ایجنسی کی جانب سے خصوصی سبیل کیمپ بھی قائم کیا گیا، جہاں عزاداروں کو شدید گرمی کے پیشِ نظر ٹھنڈے اور میٹھے مشروبات فراہم کیے گئے ۔منیجنگ ڈائریکٹر ستھرا پنجاب ایجنسی عابد حسین بھٹی نے یومِ عاشور کے دوران خود فیلڈ میں موجود رہ کر مختلف جلوسوں کے راستوں، صفائی آپریشن اور سبیل کیمپ کا دورہ کیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران اور عملے کو ضروری ہدایات جاری کیں اور صفائی انتظامات کی مسلسل نگرانی کرتے رہے تاکہ عزاداروں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ضلعی انتظامیہ اور ستھرا پنجاب ایجنسی کے بروقت اور مؤثر اقدامات کو شہریوں اور عزاداروں نے سراہتے ہوئے محرم الحرام کے دوران بہترین صفائی، پانی کے چھڑکاؤ، واشنگ اور عوامی سہولیات کی فراہمی پر ویسٹ ورکرز کی خدمات کو قابلِ تحسین قرار دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں