چناب نگر :فیملی کے 9افراد کا قادیانیت سے تائب ہو کرقبولِ اسلام
چناب نگر (نامہ نگار) چناب نگر میں ایک ہی فیملی کے 9 افراد نے قادیانیت سے تائب ہو کر اسلام قبول کرلیا۔
محلہ طاہر آباد کے رہائشی مقصود مانگٹ اس کی بیوی اور چار بیٹے اور دو بہوؤں سمیت خاندان کے 9 افراد نے مولانا قاری شبیر عثمانی کے ہاتھ پر مرزا غلام قادیانی کی جھوٹی نبوت پر لعنت بھیج کر قادیانیت سے تائب ہو کر اسلام قبول کرلی۔ اس موقع پر مسلمانوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ مولانا شبیر عثمانی نے نو مسلمین کو کلمہ پڑھا یا جس پر فضا نعرہ تکبیر اللہ اکبر کی صدا سے گو نج اٹھی اور مسلمانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ اس موقع پر نو مسلمین کا کہنا تھا کہ ہم اسلام قبول کر نے بعد انتہائی راحت و سکون محسوس کررہے ہیں ہم تمام قادیانیوں کو دعوت ِ اسلام دیتے ہیں۔