جھنگ میں مین شاہراہوں پر منی پٹرول پمپ قائم ،کارروائی کامطالبہ
جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)محکمہ سول ڈیفنس کے افسروں کی نااہلی سے جھنگ میں مین شاہراہوں پر منی پٹرول پمپ قائم۔
ذرائع کے مطابق جہاں جہاں منی پٹرول پمپ قائم ہیں انکے چاروں اطراف آبادی ہے ماضی میں بھی انکی وجہ سے جھنگ میں جانی اور مالی نقصانات ہو چکے ہیں سول ڈیفنس سمیت دیگر اداروں کو کئی بار نشاندہی کروائی گئی لیکن کوئی کارروائی عمل میں نہ لائی گئی ۔منی پیٹرول پمپ مالکان کو کھلی چھوٹ دی گئی ہے جس سے منی پٹرول پمپس کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے ۔شہریوں نے کمشنر فیصل آباد ڈویژن اورڈپٹی کمشنر جھنگ سے نوٹس لیکر سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔