فیصل آباد،اردگرد کے علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں
درجہ حرارت 42 سے تجاوز،گرمی 47 ڈگری سینٹی گریڈ والی محسوس ہوئی ہفتے تک گرمی کی شدت برقرار رہے گی ، بارش کاامکان نہیں :محکمہ موسمیات
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)فیصل آبادشہر اور گرد و نواح کے علاقے گزشتہ روز شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے ۔ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی تجاوز کرگیا جبکہ گرمی کی شدت 47 ڈگری والی محسوس ہوئی ۔حبس اور گرمی سے شہری نڈھال ہوگئے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ایک ہفتے تک بارش کا کوئی امکان نہیں تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر علاقوں کی طرح فیصل آباد میں بھی شدید گرمی کی لہر برقرار ہے ۔محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ آئندہ ہفتے تک گرمی کی شدت برقرار رہے گی اور بارش کی کوئی امید نہیں جبکہ اب حبس بھی شروع ہوچکا ہے ۔ہوا میں نمی کا تناسب 35 فیصد اور ہوا کی رفتار 8 کلو میٹر فی گھنٹہ رہی ۔