مستحقین کی امداد کیلئے کوششیں جاری رہیں گی:ڈاکٹر جعفر

مستحقین کی امداد کیلئے کوششیں جاری رہیں گی:ڈاکٹر جعفر

ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج کیلئے نجی شعبہ کاتعاون احسن اقدام :خالدہ رفیق

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)محکمہ سماجی بہبود کی طرف سے انسانی خدمات کے اعتراف میں صدر پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی ڈاکٹر جعفر حسن مبارک کو تعریفی شیلڈ دی گئی۔ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خالدہ رفیق ودیگر افسروں نے شیلڈ پیش کی اور مستحق مریضوں کی فلاح وبہبود اور علاج معالجہ کیلئے ادویات سمیت طبی مشینری کی فراہمی میں ڈاکٹر جعفر حسن مبارک کی کاوشوں کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی سطح پر ہسپتالوں میں مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی جاری ہے تاہم نجی شعبوں کی طرف سے معاونت احسن اقدام ہے ۔انہوں نے پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی الائیڈ ہسپتال ون کی طرف سے ہسپتال کو طبی وسائل کی فراہمی کا بھی ذکر کیا۔ڈاکٹر جعفر حسن مبارک نے محکمہ سماجی بہبود کا شکریہ اداکرتے ہوئے اپنے عزم کو دہرایا اور کہا کہ پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی مستحقین کی امداد وبحالی کیلئے کوششیں جاری رکھے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں