کمالیہ :جنگلات میں پھر آگ بھڑک اٹھی، قیمتی درخت خاکستر

کمالیہ :جنگلات میں پھر آگ بھڑک اٹھی، قیمتی درخت خاکستر

کروڑوں روپے کا نقصان ،مقامی شہریوں اور سماجی حلقوں کی تشویش

کمالیہ (نمائندہ دنیا )کمالیہ کے جنگلات میں ایک بار پھر پراسرار آگ بھڑک اٹھی، جس نے بلاک نمبر 3 کے قیمتی جنگلاتی رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کے نتیجے میں لاکھوں بلکہ کروڑوں روپے مالیت کے قیمتی درخت جل کر خاکستر ہو گئے ۔واقعے پر مقامی شہریوں اور سماجی حلقوں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ جنگلات کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اسی بلاک میں ماضی میں بھی متعدد بار آگ لگنے کے واقعات پیش آ چکے ہیں، تاہم ان کی شفاف تحقیقات نہیں کی گئیں، جس کے باعث ایسے واقعات کی روک تھام ممکن نہ ہو سکی۔عوامی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور وزیرِ جنگلات مریم اورنگزیب سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کا فوری نوٹس لیا جائے ، اعلیٰ سطحی تحقیقات کرائی جائیں اور اگر کسی قسم کی غفلت یا ذمہ داری ثابت ہو تو متعلقہ عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ تاکہ مستقبل میں قیمتی جنگلات کو ایسے نقصانات سے محفوظ رکھا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں