خصوصی بچوں کیلئے مریم نواز سنٹر آف ایکسیلنس کا افتتاح
افتتاح کے موقع پر ثانیہ عاشق نے خصوصی بچوں کے ساتھ وقت گزارا
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) خصوصی بچوں کے لیے مریم نواز سکول برائے سپیشل چلڈرن، سنٹر آف ایکسیلنس فعال کر دیا گیا۔ معاونِ خصوصی ثانیہ عاشق نے افتتاح کیا۔افتتاح کے موقع پر ثانیہ عاشق نے خصوصی بچوں کے ساتھ وقت گزارا اور ادارے میں فراہم کی جانے والی سہولیات سے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی لی۔ خصوصی بچوں نے جدید اور خوبصورت تعلیمی ادارہ فراہم کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر معاونِ خصوصی ثانیہ عاشق نے کہا کہ جن خصوصی بچوں کو وزیراعلیٰ پنجاب اپنے بچے کہتی ہیں، وہ ان کی اولین ترجیح ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز اور ان کی ٹیم ان بچوں کے لیے والدین جیسا درد اور احساس رکھتی ہے ، جبکہ خصوصی بچوں سے ان کی محبت کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے بتایا کہ خصوصی بچوں کی پوشیدہ صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے جدید تعلیمی ماحول فراہم کیا جا رہا ہے۔