جواں سالہ لڑکی ، شادی شدہ خاتون کو اغوا کر کے زیادتی

جواں سالہ لڑکی ، شادی شدہ خاتون کو اغوا کر کے زیادتی

غلام آباد اور ساندل بار کے علاقوں میں ہوس کانشانہ بنانے پرمقدمات درج

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)جواں سالہ لڑکی اورشادی شدہ خاتون کو مبینہ طور پر اغوا کر کے زیادتی کانشانہ بنادیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ غلام آباد کے علاقے میں فائزہ نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اسکی جواں سالہ بیٹی کو اغواکرکے نامعلوم مقام پر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ تھانہ ساندل بار کے علاقے میں اسد نامی شہری پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اسکی اہلیہ کو اغوا کر لیا اور اپنے ساتھ نامعلوم مقام پر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقے میں شادی شدہ خاتون کو قابو کرکے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ نسرین نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اسکی بہو کو قابو کرلیا اور زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں