ضلع بھر میں معائنہ 1925لٹر ملاوٹی دودھ تلف ، ڈیری یونٹ بند

ضلع بھر میں معائنہ 1925لٹر  ملاوٹی دودھ تلف ، ڈیری یونٹ بند

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ضلع بھر کے ڈیری یونٹس، ملک شاپس اور دودھ بردار گاڑیوں کا معائنہ کیا۔۔۔

 ملاوٹ اور جعلسازی میں ملوث ڈیری یونٹ کو بند کرکے ایف آئی آر درج کروا دی گئی۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے دودھ کے نمونے چیک کیے ، جسکے نتیجے میں 1 ہزار 925 لٹر ملاوٹی دودھ تلف کر دیا گیا ، ناقص صفائی اورفوڈ سیفٹی قوانین پر عمل نہ کرنے پر فوڈ پوائنٹس کو 5 لاکھ 52 ہزار کے جرمانے بھی کیے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں