انٹرامتحان ، پنجاب کالج ٹوبہ کے فرسٹ پوزیشن ہولڈر کیلئے 2لاکھ انعام
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )پنجاب کالج ٹوبہ ٹیک سنگھ نے شاندار تعلیمی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا۔
فیصل آباد بورڈ کے انٹرمیڈیٹ امتحان 2025 کے نتائج میں مجموعی طور پر پہلی پوزیشن لینے پرہونہار طالبعلم زین کو 2لاکھ روپے نقد انعام دیا گیا ۔ ڈائریکٹر پنجاب کالج حطیم رفت کی جانب سے پرنسپل فیضان واجد خان نے چیک زین کے حوالے کیا ۔ زین کے والد چودھری عبد الستار ایڈووکیٹ سمیت اساتذہ، طلبہ ودیگر شخصیات نے تقریب میں شرکت کی۔اس موقع پر ڈائریکٹر حطیم رفت نے کہا پنجاب کالج ہمیشہ طلبہ کو معیاری تعلیم، بہترین ماحول دیتاہے جسکی بدولت ہمارے طلبہ ہر سال نمایاں کامیابیاں حاصل کر کے کالج، شہر اور والدین کا نام روشن کرتے ہیں۔ پرنسپل فیضان واجد نے کہا زین کی کامیابی تمام طلبہ کیلئے روشن مثال ہے ، امید ہے کہ پنجاب کالج کے طلبہ آئندہ بھی کامیابیاں سمیٹتے رہیں گے ۔