ٹوبہ میں کیتھ لیب ، انجیوگرافی سہولیات کیلئے امیدواروں سے درخواستیں طلب

 ٹوبہ میں کیتھ لیب ، انجیوگرافی سہولیات  کیلئے امیدواروں سے درخواستیں طلب

ٹوبہ ٹیک سنگھ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پنجاب حکومت نے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے شہریوں کو جدید امراضِ قلب کی سہولیات کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں سرکاری سطح پر کیتھ لیب اور انجیوگرافی سروس کے قیام کیلئے مختلف اسامیوں پر تعیناتی کیلئے تجربہ کار امیدواروں سے درخواستیں طلب کرتے ہوئے اشتہار جاری کر دیا۔

کیتھ لیب بننے سے دل کے مریضوں کو انجیوگرافی و دیگر اہم تشخیصی اور علاج کیلئے فیصل آباد، لاہور اور دیگر بڑے شہروں کے مہنگے اور طویل سفر سے نجات ملے گی۔ اس سے قبل ڈی ایچ کیو ہسپتال میں انجیوگرافی سہولت نجی شعبے کے ذریعے محدود پیمانے پر دی جا رہی تھی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں