نکاسی آب کا انتظام نہ کرنے پر ٹائلز فیکٹری کو سیل کر دیاگیا

نکاسی آب کا انتظام نہ کرنے پر ٹائلز فیکٹری کو سیل کر دیاگیا

اے سی ڈاکٹر حلیمہ کافیڈمک کا دورہ ، نکاسی کا پوائنٹ کرین سے بند کروا دیا

چک جھمرہ(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر حلیمہ منیر نے فیڈمک انڈسٹریل سٹیٹ کا دورہ کیااور نکاسی آب کا انتظام نہ کرنے پر ٹائلز کی فیکٹری کو سیل کر دیا ۔فیکٹری کی نکاسی کے پانی سے گاربیج بھی ا ٓرہا تھا جو سیم کے پانی کو منجمد کر دیتا ہے اور باقی فیکٹریوں کا پانی بھی سیم سے نہیں گزر پاتا تھا۔ اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ ایس ڈی او ڈرینج ایم رضوان بھی موجود تھے ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے فیکٹری ایڈمن آفیسر کو بلوا کر انکے نکاسی کے پوائنٹ کو کرین کے ذریعے بند کروا دیا، ایڈمن آفیسر نے بتایا کہ ہم نے فلٹریشن پلانٹ بھی لگا رکھا ہے تاکہ گاربیج کو روک کر صاف پانی سیم نالے میں پھینکا جائے لیکن وہ پوری طرح کام نہیں کر رہا تاہم اسسٹنٹ کمشنر نے کہا جب تک وہ کام صحیح طریقے سے کام نہیں کرے گا آپکے ڈرینج پوائنٹ بند رہیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں