جھنگ :فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 600کلو مردہ مرغیاں برآمد

جھنگ :فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 600کلو مردہ مرغیاں برآمد

مردہ مرغیوں کو قانونی طریقہ کار کے تحت تلف کر دیا گیا ، ملزم فرار ہو گئے

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی جھنگ یاسر مشتاق کی نگرانی میں کارروائی کرتے ہوئے سرگودھا روڈ پر ایک لوڈر رکشے سے تقریباً 600 کلوگرام مردہ برائلر مرغیاں برآمد کر لی گئیں، جبکہ ملزم پولیس کو دیکھ کر موقع سے فرار ہو گئے ۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق مخبری کی اطلاع پر سرگودھا روڈ پر ایک لوڈر رکشے کی تلاشی لی گئی، جس میں موجود چار ڈرموں سے تقریباً 200 مردہ برائلر مرغیاں برآمد ہوئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ مرغیاں مبینہ طور پر شہر کے مختلف فوڈ پوائنٹس پر فروخت کے لیے لے جائی جا رہی تھیں، تاہم ملز موں کے پاس ان کے حوالے سے کوئی قانونی ریکارڈ موجود نہیں تھا۔واقعے کی اطلاع پر پولیس اور محکمہ لائیو سٹاک کے ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر نوید الرحمن بھی موقع پر پہنچ گئے ۔ ویٹرنری معائنے کے بعد رپورٹ میں مردہ مرغیوں کو انسانی صحت کے لیے مضر، ناقابلِ استعمال اور خوراک کے لیے غیر موزوں قرار دیا گیا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی نے پولیس، محکمہ لائیو سٹاک اور دیگر متعلقہ حکام کی موجودگی میں مردہ مرغیوں کو قانونی طریقہ کار کے تحت تلف کر دیا، جبکہ سپلائی میں استعمال ہونے والا لوڈر رکشہ اور چاروں ڈرم ضبط کرکے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے دفتر منتقل کر دئیے گئے ۔حکام نے ملز موں کا ایک موبائل فون اور ڈرائیونگ لائسنس بھی قبضے میں لے کر پولیس کے حوالے کر دیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...