یونیورسٹی آف کمالیہ اور یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس میں ایم او یو

یونیورسٹی آف کمالیہ اور یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس میں ایم او یو

ڈاکٹر یاسر نواب اور ڈاکٹر زیب النساء نے دستخط کیے ،کیمپس میں پودا بھی لگایا گیا

کمالیہ (نمائندہ دنیا)یونیورسٹی آف کمالیہ اور یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس لاہور کے درمیان تعلیمی، تحقیقی اور ادارہ جاتی تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کر دیے گئے ۔مفاہمتی یادداشت پر یونیورسٹی آف کمالیہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر یاسر نواب اور یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس لاہور کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر زیب النساء حسین نے دستخط کیے ۔معاہدے کے تحت دونوں جامعات مشترکہ تحقیق، فیکلٹی اور طلبہ کے تبادلے ، تربیتی پروگرامز، اختراعی منصوبوں اور مختلف علمی سرگرمیوں میں باہمی تعاون کو فروغ دیں گی۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر زیب النساء حسین نے یونیورسٹی آف کمالیہ کے مختلف شعبہ جات اور جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا اور مختصر عرصے میں یونیورسٹی کی تعلیمی و تحقیقی پیش رفت کو سراہا۔بعد ازاں دونوں وائس چانسلرز نے شجرکاری مہم میں حصہ لیتے ہوئے کیمپس میں پودا بھی لگایا۔پروفیسر ڈاکٹر یاسر نواب نے کہا کہ یہ مفاہمتی یادداشت دونوں جامعات کے درمیان علمی و تحقیقی روابط کو مزید مستحکم بنانے اور اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں نئے مواقع پیدا کرنے کی جانب ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...