کمالیہ :تحصیل ہیلتھ کونسل اجلاس میں طبی سہولیات کا جائزہ

 کمالیہ :تحصیل ہیلتھ کونسل اجلاس میں طبی سہولیات کا جائزہ

اے سی کمالیہ کی طرف سے معیاری علاج اور فوری ریلیف کی ہدایت

کمالیہ (نمائندہ دنیا) اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ ارم شہزادی کی زیرِ صدارت اے سی آفس میں تحصیل ہیلتھ کونسل کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈاکٹر غلام عباس سمیر سمیت محکمہ صحت کے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں تحصیل بھر میں صحت کی سہولیات، ادویات کی دستیابی، ڈاکٹرز اور طبی عملے کی حاضری، بنیادی مراکز صحت کی کارکردگی، صفائی ستھرائی اور مریضوں کو فراہم کی جانیوالی طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزادی نے ہدایت کی کہ شہریوں کو معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے ، ہسپتالوں اور مراکز صحت میں صفائی کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھا جائے اور مریضوں کیساتھ خوش اخلاقی اور ذمہ داری سے پیش آیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق شعبہ صحت کی بہتری اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...