ڈپٹی کمشنر کا ٹی ایچ کیوہسپتال شورکوٹ کا دورہ، سہولیات کا جائزہ
معیاری علاج، بہترین طبی سہولیات اور ادویات کی بروقت فراہمی یقینی بنانے کا حکم
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے تحصیل ہیڈکوارٹر (ٹی ایچ کیو) ہسپتال شورکوٹ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کرتے ہوئے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی اور علاج معالجے کے معیار کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے زیرِ علاج مریضوں کی عیادت کی اور ان سے فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو معیاری علاج، بہترین طبی سہولیات اور ادویات کی بروقت فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے ۔انہوں نے ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل سٹاف اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں صفائی ستھرائی، نظم و ضبط، ادویات کی دستیابی اور عملے کی حاضری پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ عوام کو بروقت اور معیاری طبی خدمات فراہم کی جا سکیں۔ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ، اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments