محرم پر بہترین خدمات پر ورکرز کے اعزاز میںظہرانہ
ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان ،اے ڈی سی ،اسسٹنٹ کمشنر نے خدمات کوسراہا
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے محرم میں بہترین خدمات انجام دینے پر ورکرز کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔محرم اکے دوران مثالی خدمات انجام دینے والے ستھرا پنجاب پروگرام کے ورکرز، سول ڈیفنس کے اہلکاروں اور ریسکیو 1122 کے رضاکاروں کے اعزاز میں تقریب میں ایم ڈی ستھرا پنجاب /ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل واثق عباس ہرل، اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ شائستہ جبین، منیجر ستھرا پنجاب حمزہ، سلمان، سپروائزرز اور دیگر افسربھی شریک ہوئے ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے تمام ورکرز اور رضاکاروں کی خدمات کو سراہتے کہا کہ عوام کی خدمت میں نمایاں کردار ادا کرنے والے اہلکار ہمارے حقیقی ہیروز ہیں۔ انہوں نے باہمی تعاون، ذمہ داری اور جذبہ خدمت کے ساتھ فرائض انجام دے کر بہترین مثال قائم کی۔ واثق عباس ہرل اور شائستہ جبین نے بھی تمام محکموں کے ورکرز کو خراج تحسین پیش کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments