سابقہ رنجش پر خاتون کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا
ملزمان نے تشدد کے دوران سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) تھانہ صدر کے علاقے میں سابقہ رنجش کی بنا پر ایک خاتون کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔پولیس کے مطابق فتح بی بی نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان نے سابقہ دشمنی کی بنا پر اسے قابو کر لیا اور ڈنڈوں اور سوٹوں سے تشدد کرکے زخمی کر دیا۔ مدعیہ کے مطابق ملزمان نے تشدد کے دوران سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں، جس سے وہ شدید خوف و ہراس کا شکار ہو گئی۔پولیس نے خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ، جبکہ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments