جڑانوالہ کو سرسبز بنانے کا ہدف، 10ہزار پودے لگانے کی مہم
درخت دھرتی کا حسن شہری شجر کاری مہم میں بھرپور حصہ لیں :چودھری ظہیر الدین
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)تاجر، سماجی رہنما، چیف ایگزیکٹو سبحان اسلامک سنٹر اور سرپرست اعلیٰ مرکزی انجمن تاجران رجسٹرڈ جڑانوالہ چودھری ظہیر الدین بابر نے کہا ہے کہ شہر کو سرسبز و شاداب بنانے کیلئے اپنی مدد آپ کے تحت 10 ہزار پودے لگانے کی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے ، جبکہ سال 2030 تک جڑانوالہ کو سرسبز شہر بنانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لیں کیونکہ درخت دھرتی ماں کا حسن اور صاف و صحت مند ماحول کی ضمانت ہیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار بینظیر پارک اور سیفیہ پارک میں شجرکاری مہم کے سلسلہ میں پودے لگانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ملک ضیاء الرحمن ایڈووکیٹ، ملک بلال علی دیوان ایڈووکیٹ، چیئرمین مرکزی انجمن تاجران شیخ محمد اشرف مونگا، چودھر ی عبداللہ، احمد ظہیر، ملک محمد غازی، ملک کلیم، قاری ذکاء اللہ، ملک محمد حنیف، پروفیسر عمران ستار، ملک عبدالحفیظ، چودھری محمد عمران، ملک نثار احمد، صدر جڑانوالہ پریس کلب ملک نعیم وفا، مرزا احمد، ملک عبدالغفار، شیخ مصطفین مونگا اور دیگر بھی موجود تھے ۔چوہدری ظہیر الدین بابر نے کہا کہ شجرکاری مہم کے فروغ کیلئے تمام مکاتب فکر کو سبحان اسلامک سنٹر جڑانوالہ کے ساتھ مل کر مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ گھروں میں دستیاب جگہ، گرین بیلٹس اور نہروں کے کناروں پر زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر قومی ذمہ داری نبھائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments