فیسکو اہلکاروں پر اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام

فیسکو اہلکاروں پر اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام

جھوٹا مقدمہ درج کرانے کے الزامات ،شہریوں کی طرف سے تحقیقات کا مطالبہ

اٹھارہ ہزاری (نمائندہ دنیا ) نواحی علاقے کوٹ آرائیاں میں فیسکو اہلکاروں پر مبینہ طور پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور جھوٹا مقدمہ درج کرانے کے الزامات سامنے آئے ہیں، جبکہ متاثرہ شہریوں نے واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔متاثرین کے مطابق لائن سپرنٹنڈنٹ علی ابرار اور لائن مین اقبال مجاور نے غلام حسین نامی شہری کے خالی پلاٹ سے تاریں ہٹانے کے دوران مبینہ طور پر کاروباری مراکز اور بھٹہ جات کی مرکزی بجلی لائنیں بھی کاٹ دیں، جس پر شہریوں نے اعتراض کیا اور اجازت نامہ طلب کیا۔

ان کے مطابق معاملے کی اطلاع 15 پر دی گئی، جس کے بعد پولیس موقع پر پہنچی، فریقین کے بیانات ریکارڈ کیے ، صلح کرائی اور بجلی کی فراہمی بحال کروا دی۔متاثرہ شہریوں کا دعویٰ ہے کہ صلح کے باوجود ایس ڈی او غلام عباس کی مدعیت میں لائن مین اقبال کی درخواست پر راؤ مختار، افتخار اور دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، جسے وہ حقائق کے برعکس قرار دیتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ واقعے کی ویڈیو بھی موجود ہے ۔شہریوں نے ڈی پی او جھنگ کو درخواست دے کر واقعے کی غیر جانبدارانہ انکوائری، درج مقدمے کے جائزے اور اختیارات کے مبینہ ناجائز استعمال کے ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...