انٹرنیشنل ختم نبوت کانفرنس کی تیاریاں تیز، مختلف کمیٹیاں تشکیل

انٹرنیشنل ختم نبوت کانفرنس کی تیاریاں تیز، مختلف کمیٹیاں تشکیل

ضلعی صدور، جنرل سیکرٹریز اور دیگر عہدیداران کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

چناب نگر (نامہ نگار )مرکز جامعہ عثمانیہ ختم نبوت، مسلم کالونی چناب نگر میں مولانا قاری شبیر احمد عثمانی اور علمائے کرام کے اجلاس میں 39ویں سالانہ انٹرنیشنل ختم نبوت کانفرنس کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں مختلف انتظامی اور تشہیری کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں جبکہ ضلعی صدور، جنرل سیکرٹریز اور دیگر عہدیداران کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔بعد ازاں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا قاری شبیر احمد عثمانی، مولانا محمد قادری اور مولانا محمد سلمان عثمانی نے کہا کہ 39ویں سالانہ انٹرنیشنل ختم نبوت کانفرنس 7 ستمبر کو چناب نگر میں روایتی انداز سے منعقد ہوگی، جس میں اندرون و بیرون ملک سے علمائے کرام، مشائخ، دانشور، وکلا، صحافی اور مختلف دینی و سیاسی جماعتوں کے قائدین شرکت کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ کانفرنس کے انتظامات کے لیے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی جا چکی ہیں اور جلد مزید جائزہ اجلاس بھی طلب کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...