اے سی کمالیہ کا ریونیو معاملات کا جائزہ، شفاف کارروائی کا حکم
ارم شہزادی نے موضع 54/1 ٹکڑا اور چک نمبر 739 گ ب کا دورہ کیا
کمالیہ (نمائندہ دنیا ) اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ ارم شہزادی نے موضع 54/1 ٹکڑا اور چک نمبر 739 گ ب موضع جکھڑ کا دورہ کرکے ریونیو سے متعلق امور کا جائزہ لیا۔انہوں نے ریونیو ریکارڈ، اراضی سے متعلق معاملات اور موقع پر موجود صورتحال کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام معاملات قانون کے مطابق، شفاف انداز میں اور بروقت نمٹائے جائیں تاکہ شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ اس موقع پر ریونیو عملہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments