ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کا نشیبی علاقوں کا دورہ، پانی کی نکاسی کا حکم

ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کا نشیبی علاقوں کا دورہ، پانی کی نکاسی کا حکم

مون سون کے دورانڈسپوزل سٹیشنز، مشینری اور عملے کو متحرک رہنے کی ہدایت

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے شہر کے مختلف نشیبی علاقوں کا دورہ کرکے حالیہ بارش کے بعد پانی کی نکاسی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایم ڈی واسا اور دیگر متعلقہ افسر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے ڈی واٹرنگ پمپس اور نکاسی آب کے انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام نشیبی علاقوں سے بارش کے پانی کی تیز رفتار نکاسی یقینی بنائی جائے ۔ انہوں نے مون سون کے دوران تمام ڈسپوزل سٹیشنز، مشینری اور عملے کو مکمل طور پر متحرک رکھنے اور افسران کو فیلڈ میں موجود رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ نکاسی آب میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...