رزلٹ تبدیلی معاملہ پرقرارواقعی سزا دی جائے :نمرہ برکات

رزلٹ تبدیلی معاملہ پرقرارواقعی سزا دی جائے :نمرہ برکات

جی سی یوانتظامیہ تحقیقات جلد مکمل کرکے تعلیمی نظام کی شفافیت یقینی بنائے

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ناظمہ شہر اسلامی جمعیت طالبات نمرہ برکات نے جی سی یونیورسٹی میں رزلٹ میں تبدیلی کے تشویشناک واقعہ پریونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے فوری تحقیقات کا آغاز اور معاملے کو سائبر کرائم کے حوالے کرنے کے فیصلہ کو خوش آئندقراردیتے ہوئے یونیورسٹی انتظامیہ سے مطالبہ کیاہے کہ جلد ز جلد اس معاملے کی تحقیقات کو مکمل کرکے واقعہ میں ملوث افرادکو قرارواقعی سزا دی جائے تاکہ میرٹ کی حرمت بحال رہے اور تعلیمی نظام کی شفافیت قائم ہو سکے ۔

یہ واقعہ صرف انتظامی یا قانونی جرم نہیں، بلکہ ہماری اجتماعی اخلاقیات کا زوال ہے ۔ ہمیں بحیثیت معاشرہ اور تعلیمی نظام کے پاسبان طلبہ کو یہ باور کرانے کی ضرورت ہے کہ ان کا اصل فخر منفی راستوں کو اپنانے میں نہیں بلکہ سچی محنت اور ایمانداری میں پوشیدہ ہے ۔انہوں نے کہا اگر ہماری جوان نسل اپنی خداداد صلاحیتوں کو محنت کی بجائے ناجائز ذرائع، غیر قانونی راستوں اور اخلاقی تنزلی پر ضائع کرے گی تو اصل مقصد کیلئے یہ توانائی کب استعمال ہوگی۔سند تو خریدی جا سکتی ہے مگر حقیقی علم اور بلندیِ کردار کبھی پیسے سے حاصل نہیں ہو سکتے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...