بھاری چالانوں کی پالیسیوں پر نظرثانی کی جائے :میاں اعجاز
حکومت ڈرائیور تنظیموں کو اعتماد میں لیکر قابلِ عمل ٹریفک پالیسی تشکیل دے
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پاسبان رکشہ ٹیکسی ڈرائیورز یونین پنجاب اور پاسبان ہائی ایس ویگن ورکرز ایسوسی ایشن پنجاب کے مرکزی صدر میاں اعجاز نے ٹریفک وارڈن کی جانب سے چالانوں اور جرمانوں سے متعلق حالیہ بیان پر ردعمل دیتے کہا ہے کہ غریب ڈرائیوروں کو بھاری جرمانوں کے ذریعے مزید معاشی مشکلات میں دھکیلنے کی بجائے ان پالیسیوں پر نظرثانی کی جائے جنہوں نے عام آدمی کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ حکومت اگر ٹریفک قوانین پر عملدرآمد چاہتی ہے تو پہلے ڈرائیوروں کے معاشی حالات، پارکنگ مسائل اور پبلک ٹرانسپورٹ کے مسائل حل کرے ۔ غریب ڈرائیوروں پر چالانوں اور جرمانوں کا بوجھ ڈالنے والے حکمران اپنے شاہانہ مراعات، پروٹوکول اور غیر ضروری اخراجات ختم کریں۔ غریب عوام مہنگائی، بے روزگاری، پٹرولیم قیمتوں اور بھاری ٹیکسوں کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں،ہم ناجائزجرمانوں، چالانوں کیخلاف آواز بلند کرتے رہیں گے ۔ حکومت ڈرائیور تنظیموں کو اعتماد میں لیکر قابلِ عمل ٹریفک پالیسی تشکیل دے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments