وزیر مملکت وسینیٹر طلال سے مہر بشیر کی مسائل حل پر ملاقات
جڑانوالہ(نمائندہ دنیا)سیاسی و سماجی شخصیت مہر بشیر لڑکا کی وفاقی وزیر مملکت داخلہ و سینیٹر طلال چوہدری سے ملاقات ،شہر کی تعمیر و ترقی، عوامی مسائل اور مختلف ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مہر بشیر لڑکا نے شہر کو درپیش مسائل اور عوامی ضروریات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر طلال چوہدری نے عوامی مسائل کے فوری حل اور شہر کی تعمیر و ترقی کیلئے متعلقہ حکام کو ضروری اقدامات اور فوری احکامات جاری کیے ۔مہر بشیر نے طلال چوہدری سے مسائل حل کیلئے خصوصی توجہ دینے اور فوری اقدامات پر ان کا شکریہ ادا کرتے کہا کہ شہر کی ترقی اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments