کلاتھ ایسوسی ایشن کمالیہ عہدیداران کی حلف برداری

کلاتھ ایسوسی ایشن کمالیہ عہدیداران کی حلف برداری

اتحاد پراپرٹی ڈیلر زایسوسی ایشن تاجر اتحاد میں شامل،ملکر مسائل حل کاعزم

کمالیہ (نمائندہ دنیا )کلاتھ ایسوسی ایشن کمالیہ کے نومنتخب عہدیداران کی حلف برداری اور اتحاد پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن کی کمالیہ تاجر اتحاد میں شمولیت کی تقریب ہوئی۔ تقریب میں کلاتھ ایسوسی ایشن کے صدر آصف جاوید منج، جنرل سیکرٹری امان اللہ مانی سمیت دیگر عہدیداران جبکہ اتحاد پراپرٹی ڈیلر ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ سردار طارق گجر، چیئرمین ایم سلطان، صدر نعیم گجر اور جنرل سیکرٹری الیاس انصاری نے اپنی کابینہ کے ہمراہ حلف اٹھایا۔ کمالیہ تاجر اتحاد کے سرپرست اعلیٰ چوہدری کامران نصرت نے نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا۔ تقریب میں صدر تاجر اتحاد مخدوم علی رضا شاہ، جنرل سیکرٹری سردار ریحان ڈوگر، دیگر عہدیداران اور تاجر برادری کے نمائندگان نے شرکت کی۔ مقررین نے تاجر برادری کے مسائل، باہمی اتحاد، کاروباری حقوق اور تاجروں کے مفادات کے تحفظ کے لیے مشترکہ جدوجہد کاعزم کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...