جاپان کے تعاون سے سمارٹ واٹر میٹر منصوبے کا باضابطہ آغاز
سمارٹ میٹرنگ سے شفاف بلنگ، بہتر ریونیو ، مؤثر آبی انتظام ہوسکے گا :ایم ڈی واسا
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)واسا فیصل آباد نے جاپان کے تعاون سے سمارٹ واٹر میٹر منصوبے کا باضابطہ آغاز کر دیا جو پنجاب بھر میں اپنی نوعیت کا پہلا اور واحد سمارٹ واٹر میٹر منصوبہ ہے ۔منیجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا کی زیر صدارت اجلاس میں جائیکا کے ماہرین اور واسا افسروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ واسا فیصل آباد کے زیر انتظام منصوبے کے تحت پہلے مرحلے میں 8400 جدید سمارٹ واٹر میٹر نصب کیے جائینگے۔ سمارٹ میٹرنگ سسٹم سے پانی کے استعمال کی ریموٹ مانیٹرنگ اور خودکار میٹر ریڈنگ ممکن ہوگی۔
اسی طرح جدید ٹیکنالوجی سے پانی کے ضیاع اور لیکیج کی بروقت نشاندہی ممکن ہوگی، منصوبے کو واسا کے موجودہ ڈیجیٹل نظام سے منسلک کیا جائے گا۔ ایم ڈی واسا نے واضح کیا کہ سمارٹ میٹرنگ سے شفاف بلنگ، بہتر ریونیو اور مؤثر آبی انتظام کو فروغ ملے گا جبکہ جدید نظام توانائی کے اخراجات میں کمی اور پانی کی منصفانہ تقسیم میں معاون ثابت ہوگا۔ واسا فیصل آباد شہریوں کو جدید، شفاف اور مؤثر آبی خدمات کی فراہمی کی جانب ایک اور اہم سنگِ میل عبور کر رہا ہے جسکے تحت جاپانی ماہرین اور واسا کی مشترکہ کاوش سے سمارٹ واٹر میٹر منصوبے پر عملدرآمد کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments