عبداللہ پور تا گٹ والا کینال روڈ کی ری ماڈلنگ ناگزیر : کمشنر

عبداللہ پور تا گٹ والا کینال روڈ کی ری ماڈلنگ ناگزیر : کمشنر

محفوظ، آسان اوربلا رکاوٹ سفری سہولیات کیلئے جامع منصوبے پر غور کیاجائیگا

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)کمشنر فیصل آباد ڈویژن ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے کہا ہے کہ شہریوں کو محفوظ، آسان اور بلا رکاوٹ سفری سہولیات فراہمی کیلئے عبداللہ پور چوک سے گٹ والا تک کینال روڈ کی ری ماڈلنگ ناگزیر ہے اس سلسلے میں ایف ڈی اے کی جامع ورکنگ اور وضع کردہ منصوبے پر غور کیا جائے گا تاکہ ٹریفک کے بڑھتے دباؤ کو کم کرنے کیلئے مؤثر اقدامات یقینی بنائے جا سکیں۔ انہوں نے یہ بات کینال روڈ ٹریفک مینجمنٹ بارے اجلاس کی صدارت کرتے کہی۔ ڈی جی ایف ڈی اے آصف چوہدری نے مجوزہ منصوبے پربریفنگ دی۔ بتایا گیا کہ   منصوبے کے تحت کینال روڈ پر دو نئے برجز، دونوں اطراف دو اضافی یو ٹرنز،10 غیر ضروری ریمپس کے خاتمے اورکینال روڈ اور سروس روڈز کو باہم ملانے کیلئے چار نئے ریمپس تعمیر کرنے کی تجاویز شامل ہیں۔

ان اقدامات کی بدولت کینال روڈ پر ٹریفک کے بہاؤ میں نمایاں بہتری آئیگی، مصروف اوقات میں ٹریفک کا دباؤ اور حادثات کے امکانات  کم ہونگے۔ کو کم کرکے روڈ سیفٹی کو بہتر بنایا جا سکے گا۔ مجوزہ منصوبے کے ذریعے سمندری روڈ کو کینال ایکسپریس وے سے مؤثر انداز میں منسلک کرنے کیساتھ ساتھ اندرون شہر لوگوں کو آسان، محفوظ سفری سہولیات بھی میسر آئینگی۔ کمشنر نے کہامنصوبے کے تمام پہلوؤں کا تکنیکی، مالی اور انتظامی اعتبار سے جائزہ لیا جائے اور متعلقہ اداروں کی تجاویز کو شامل کرکے قابلِ عمل اور جامع پلان مرتب کیا جائے ۔ شہریوں کے قیمتی وقت کا تحفظ، ٹریفک کی روانی اور روڈ سیفٹی اولین ترجیحات میں شامل ہیں تمام متعلقہ ادارے باہمی مشاورت اور مربوط حکمت عملی کے تحت منصوبے کو آگے بڑھائیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...