خصوصی بچے بھی جشن آزادی کی خوشیوں میں برابر کے شریک

خصوصی بچے بھی جشن آزادی کی خوشیوں میں برابر کے شریک

تنظیم اللسان میں زیرِ تعلیم خصوصی بچوں کے لیے خصوصی تقریب کا اہتمام

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)جشن آزادی کی خوشیوں میں خصوصی بچے بھی برابر کے شریک ہیں۔ اس سلسلے میں تنظیم اللسان میں زیرِ تعلیم خصوصی بچوں کے لیے جشن آزادی کی خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں بچوں نے ملی جوش و خروش کے ساتھ قومی پرچم تھام کر پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔ تقریب کے دوران آزادی کا کیک کاٹا گیا اور پرچم کشائی بھی کی گئی۔اس موقع پر جشن آزادی کے حوالے سے خصوصی پینٹنگز کی نمائش بھی منعقد ہوئی، جس میں سماعت سے محروم طلبہ کی جانب سے تیار کردہ خوبصورت اور بامعنی تصاویر آویزاں کی گئیں۔ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر فیصل آباد ڈویژن خالدہ رفیق تقریب کی مہمان خصوصی تھیں۔ صدر تنظیم اللسان ڈاکٹر افتخار احمد، سینئر نائب صدر چوہدری سرفراز احمد، جنرل سیکرٹری سبحان علی، پرنسپل کلثوم افتخار، سینئر وائس پرنسپل شائستہ ارشاد، وائس پرنسپل صبا سعود، فیکلٹی ممبران، بڑی تعداد میں خصوصی بچوں اور ان کے والدین نے تقریب میں شرکت کی۔ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خالدہ رفیق نے خصوصی بچوں کی جانب سے جشن آزادی کی تقریبات میں بھرپور جوش و خروش سے شرکت کو سراہا۔ہتے ہوئے کہا کہ خصوصی افراد معاشرے کا اہم حصہ ہیں اور انہیں قومی سرگرمیوں اور خوشیوں میں برابر کا شریک بنانا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے ۔ 

 

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...