کمسن سوتیلی بہن کے قتل کا الزام ، بھائی کیخلاف مقدمہ
اختر علی ثناء کو بہانے سے چھت پر لے گیا،سینے میں گولی لگی، ملزم فرار
ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )تھانہ سٹی پولیس نے کمسن سوتیلی بہن کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے الزام میں جواں سالہ بھائی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔چیچہ وطنی کے نواحی چک نمبر 35 بارہ ایل کے رہائشی منظور احمد نے پولیس کو بتایا کہ وہ مسافر ویگن کا ڈرائیور ہے اور ان دنوں چک نمبر 327 ج ب کی اضافی آبادی جاوید کالونی میں عارضی طور پر رہائش پذیر ہے ۔ گزشتہ روز وہ گھر میں دیگر افراد کے ہمراہ چائے پی رہا تھا کہ اس دوران اس کا سوتیلا بیٹا اختر علی اس کی 8 سالہ بیٹی ثناء کو بہانے سے چھت پر لے گیا۔کچھ دیر بعد چھت سے فائرنگ کی آواز سنائی دی، جس پر اہل خانہ چھت پر پہنچے تو ثنا کے سینے میں گولی لگی ہوئی تھی اور وہ خون میں لت پت پڑی تھی، جبکہ اختر علی پستول سمیت موقع سے فرار ہوچکا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments